Tuesday, April 30, 2024

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے فضائی حملے، تیرہ افراد ہلاک

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے فضائی حملے، تیرہ افراد ہلاک
November 24, 2022 ویب ڈیسک

کیف (92 نیوز) - یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کے فضائی حملوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

پاور اسٹیشنز  پر حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف اور اوڈیسا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ یوکرین کی نیشنل پولیس کے مطابق حملوں کے نتیجے میں 16 اہم تنصیبات اور رہائشی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کی جانب سے لگاتار میزائل حملوں میں اہم یوکرینی تنصیبات سمیت پاور اسٹیشز کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف سمیت کئی اہم یوکرینی شہر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب یوکرینی دارالخلافہ کے قریبی شہر ویشارڈ میں اپارٹمنٹ بلاک تباہ ہو گیا ہے جہاں فائر فائٹرز اور امدادی رضاکاروں کی جانب سے متاثرین کے ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔