وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے
لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں ارکان اسمبلی اور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ گورنر عمر سرفراز چیمہ، عبوری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔
نامزد اُمیدوار برائے وزیر اعلی پرویز الہٰی کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم ارکان اسمبلی اور پارٹی کارکنان کی شکایات سنیں گے۔
افطار پارٹی کے دوران موبائل فون پر پابندی لگا دی گئی، موبائل فون کیساتھ کسی کارکن کو افطار میں شریک نہیں ہونے دیا جائے گا۔