وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو وقت کا شیرشاہ سوری قرار دے دیا
راولپنڈی (92 نیوز) - وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو وقت کا شیرشاہ سوری قرار دے دیا۔
ہفتہ کے روز راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چور اور بھگوڑے عمران خان کو شکست نہیں دے سکتے، یہ ان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں۔ چھوٹے لوگ عمران خان کی مخالفت کررہے ہیں۔ کہا کہ وزیراعظم آسانی سے گھر نہیں جائے گا، تمہیں بھی لے کر جائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی دیانت پر ووٹ لیے ہیں، اتحادی ساتھ ہیں، ضمیربیچنے والے رسوا ہوں گے، آئندہ بہتر گھنٹے میں مزید خوشخبریاں آئیں گی۔