Saturday, September 21, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے
December 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – چار سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم، وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز وطن واپس پہنچ گئے۔ سلیمان شہباز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچتے ہی نجی طیارے سے لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد سلیمان شہباز بھی پاکستان واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز چار سالہ جلاوطنی ختم کرکے رات ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔

سلیمان شہباز سعودی ائیر لائن سے رات 1 بجکر 05 منٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے۔ جہاں وہ نجی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 13 دسمبر تک حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔ گرفتاری روکنے سے متعلق ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت پیشی ضروری ہے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو ہائی کورٹ میں سرنڈر کریں۔