وزیراعظم سے ملک عامر ڈوگر کی ملاقات، فلاحی منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کی ہدایات
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی سیاسی امور و چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان کی شرکت اور قانون سازی کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ طلب کی۔
وزیراعظم عمران خان نے فنانس ترمیمی بل کی منظوری پر پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا اور عامر ڈوگر کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے ممبران کے حلقہ جات کے مسائل کے حل، ترقیاتی بجٹ کی فراہمی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی معینہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔