Tuesday, April 30, 2024

وزیراعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ، عوام کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق

وزیراعظم سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ، عوام کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
October 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں عوام کی فلاح کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے یکجا ہو کر کام کرتی رہیں گی۔ اس دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر مشکل حالات میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر، طارق بشیر، چودھری سالک، عطا تارڑ، ملک احمد ملاقات میں شریک ہوئے۔