وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ
- وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، ملکی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملکی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے سدباب پر غور ہوگا۔
اجلاس میں عسکری حکام دہشتگردی افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دینگے۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔