وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے شہباز گل پر تشدد کے معاملے پر یوٹرن لے لیا
لاہور (92 نیوز) - وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے یوٹرن لے لیا۔ پہلے کہا شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد ٹویٹ کر دی کہ شہباز گل کو غیرقانونی طور پر چکی میں رکھا گیا۔
شہباز گل پر جیل میں تشدد کی خبروں میں کتنی صداقت ہے۔ یہ جاننے کے لیئے لیے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ نے جیل کے تمام سیکشن کا معائنہ کیا ۔ 92 نیوز کے شہباز گل پر تشدد سے متعلق سوال پر بڑا بیان دے دیا، بولے شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے وفاقی وزرا کی پنجاب داخلے سے متعلق بتایا کہ کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔
اڈیالہ جیل کے پریس ٹاک کے بعد میرے علم میں آیا ہے کہ جیل داخلے کی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طور پہ چکی میں رکھا گیا جو کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ میں نے ڈی آئ جی اور سپریٹنڈنٹ کے ہٹانے کو مجاز اتھارٹی کو recommendکر دیا ہے @ImranKhanPTI @fawadchaudhry
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
ابھی بیان کو کچھ ہی دیر گذری تھی کہ فورا شہباز گل سے متعلق نیا ٹویٹ کر دیا۔ ٹویٹ میں موقف اپنایا کہ شہباز گل کو غیر قانونی طور پر چکی میں رکھا گیا اور ساتھ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈینٹ کے خلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔
سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل چوہدری اصغر نے شہباز گل پر تشدد یا چکی میں رکھنے کے دعویٰ کو یکسر مسترد کر دیا۔