وزیر اعظم عمران خان کا فارن فنڈن کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈن کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا جتنے ہمارے اکاؤنٹس کی سکروٹنی ہو گی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی سکروٹنی بھی ایسے ہی کریگا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سچائی لوگوں کو بے نقاب کرنے کا ایک عجیب طریقہ ہے۔ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ عمران خان پر فرد جرم ہے۔ اب پتا چلا کہ پی ٹی آئی پچھلے 7 سال سے فارن فنڈنگ کیس سے بھاگ رہی ہے۔
Truth has a strange way of exposing people. The Scrutiny Committee's report is a damning indictment of IK. PTI has been running away from foreign funding case for last 7 years and now we know why. The facade of "Sadiq aur Ameen" has been shredded into pieces.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 5, 2022
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ ہم سب کے لیے چشم کشا ہے ۔ جن غیرملکی قوتوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مالی معاونت دی عمران خان اب انہی قوتوں کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہے۔