Saturday, September 21, 2024

وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کو مداحوں سے جدا ہوئے 15 برس بیت گئے

وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کو مداحوں سے جدا ہوئے 15 برس بیت گئے
December 12, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اُردو اور پنجابی کی سات سو سے زائد فلموں میں مختلف کردار ادا کرنے والے وراسٹائل اداکار الیاس کشمیری کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے پندرہ برس بیت چکے ہیں۔

ولن کے کرداروں سے شہرت پانے الے الیاس کشمیری نے فنی سفر کا آغاز ممبئی سے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد لاہور آگئے اور نصف صدی تک اُردو اور پنجابی فلموں میں ولن سمیت مختلف کردار ادا کرتے رہے۔ ’’عشق پر زور نہیں‘‘ سمیت متعدد فلموں میں ہیرو بھی آئے۔ فلم انڈسٹری میں تایا کے نام سے مشہور ہوئے۔

ماضی کے دیگر اداکاروں کے برعکس الیاس کشمیری فلم انڈسٹری سے ایسے جدا ہوئے کہ پھر انہوں نے مڑ کر بھی نہ دیکھا حالانکہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب مایہ ناز ہیرو سلطان راہی اور الیاس کشمیری کے بغیر پنجابی فلم کا تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا۔

الیاس کشمیری نے فلموں میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے جسے شائقین مدتوں نہیں بھول سکیں گے، فن کا دنیا کا ولن دوہزارسات میں آج ہی کے روز ابدی نیند سو گیا مگر ان کے کرداروں کی بازگشت آج بھی موجود ہے۔