Saturday, September 21, 2024

وفاقی محتسب کے فیصلے کے باوجود سویابین، کنولہ میل سیڈز کلیئرنس کا عمل شروع نہ کیا جاسکا

وفاقی محتسب کے فیصلے کے باوجود سویابین، کنولہ میل سیڈز کلیئرنس کا عمل شروع نہ کیا جاسکا
December 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - وفاقی محتسب کے فیصلے کے باوجود سویابین اور کنولہ میل سیڈز کی کلیئرنس کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔ کروڑوں ڈالر مالیت کی سیڈز آج بھی کھلے آسمان تلے پڑی ہے۔

ذرائع کے مطابق منسٹری آف فوڈ اینڈ سکیورٹی نے اب تک کسٹم اور پلانٹ پروٹیکشن کو کلیئرنس کی ہدایات جاری نہیں کی ہیں، جس کی وجہ سے سیڈز کی کلیئرنس میں تاخیر ہورہی ہے۔ ہدایات جاری نہ ہونے کے سبب خام مال پورٹ پر پڑا ہے۔

سرمایہ کاروں نے چار سو چالیس ملین ڈالر مالیت کے سیڈز امپورٹ آرڈر کئے ہیں۔ دوبحری جہازوں میں آئے سیڈز پورٹ پر کھلے آسمان تلے پڑے ہیں، سویابین اور کنولہ میل سے لدے دو جہاز اب تک لنگر انداز ہونے کے منتظر ہیں۔

کلیئرنس نہ ہونے سے چکن فارمنگ کی صنعت شدید متاثر ہے۔ نئی فیڈ تیار نہ ہونے سے چکن کی فارمنگ مشکل ہوگئی ہے۔ سرمایہ کاروں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی محتسب کے فیصلے کے مطابق فوری طور پر کلیئرنس کے احکامات جاری کیے جائیں۔