Saturday, September 21, 2024

قوانین میں ترمیم سے وائٹ کالر کرائم پکڑنا مشکل ہو گیا، عمران خان

قوانین میں ترمیم سے وائٹ کالر کرائم پکڑنا مشکل ہو گیا، عمران خان
December 9, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں قوانین میں ترمیم سے وائٹ کالر کرائم پکڑنا مشکل ہو گیا۔

جمعہ کو انسداد بدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ خوشحال ممالک میں قانون کی حکمرانی ہے، پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر، قانون کی حکمرانی تک کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ جب تک بڑی کرپشن نہیں روک سکیں گے ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔ 26 سال پہلے اسٹیٹس کو ختم کرنے کے لیے تحریک انصاف بنائی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ چوری کرکے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ہر سال سترہ سو ارب ڈالر غریب ممالک سے امیر ممالک کو جاتا ہے ڈالروں کی شکل میں باہر جاتا ہے، اشرافیہ کرپشن کا پیسہ باہر لے کر جاتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے نیب کے قوانین میں ترمیم کردی ہیں جس سے وائٹ کالر کرائم پر تحقیقات کو مشکل بنا دیا ہے۔ آمدنی سے زیادہ اثاثے کا قانون بنایا گیا تھا، اب نیب کو ثابت کرنا ہوگا۔