ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
دبئی (92 نیوز) - بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ آئندہ ماہ دبئی میں ٹینس چیمپئن شپ کیریئر کا آخری ایونٹ ہوگا۔ وہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے بعد اختتام کرنا چاہتی تھیں، انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن سمیت تمام ایونٹس سے دستبردار ہونا پڑا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتی تھی انجری میرا کیرئیر ختم کرے اس لیے میں نے ٹریننگ جاری رکھی۔ اب پلان یہ ہے کہ میں ڈبلیو ٹی اے 1000 کھیلنے کی کوشش کروں اور دبئی ٹینس چیمپئن شپ کے بعد ریٹائر ہوجاؤں۔