کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
کراچی(92نیوز)صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں پولیس وین پر فائرنگ ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ایک ملزم کو عدالت سے لے کر آ رہے تھےکہ پولیس وین نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس میں دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پر فائرنگ کے واقعہ کی فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔