Tuesday, April 30, 2024

کراچی : شفیق موڑ کے نالے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق

کراچی : شفیق موڑ کے نالے میں دو بچے ڈوب کر جاں بحق
October 23, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے نالے میں تین بچے ڈوب گئے جن میں سے دودوران علاج اسپتال میں   دم توڑگئے ۔ تفصیلات کےمطابق شفیق موڑ کے قریب نالےمیں تین بچے ڈوب گئےریسکیواداروں نے موقع پرپہنچ کربچوں کواسپتال منتقل کیا جن میں سے دو بچے جانبرنہ ہوسکےعلاقہ مکینوں کا کہناتھاکہ بچے نالے کی مخدوش دیوارکے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک دیوارگرگئی اوروہ نالے میں جاگرے۔ بچوں کی شناخت نعمت اللہ اورمصید کے نام سے ہوگئی غم سے نڈھال بچے کے والدکاکہناتھاکہ بچے توروزانہ ہی یہاں کھیلتے تھے ہم پراچانک افتاد آن پڑی۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیاہے کہ مستقبل میں حادثات سے بچنے کے لیے  نالوں کی صفائی اوراسکے اطراف میں مضبوط دیوارتعمیرکرائی جائے۔