Saturday, September 21, 2024

تحریک انصاف کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم، مختلف شہروں میں ریلیاں

تحریک انصاف کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم، مختلف شہروں میں ریلیاں
December 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - تحریک انصاف کی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم میں چھٹے دن بھی مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

صوبائی وزیر مراد راس کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی صدیق ٹریڈ سینٹر سے نکالی گئی۔ ریلی میں شریک کارکنوں نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی۔

پی پی 167 لاہور سے چودھری شبیر گجر کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر شبیر گجر کا کہنا تھا کہ 7 ماہ میں لٹیروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، عوام فوری الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اوکاڑہ کے حلقہ پی پی 184 میں رہنما تحریک انصاف رائے حماد اسلم کھرل کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ ریلی نکالی گئی۔