تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار
لاہور (92 نیوز) - پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی، پی ٹی آئی مذاکرات پر زور دینے لگی۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے میڈیا ٹاک میں کہا عمران خان کی گرفتاری نہیں حاضری مقصد ہے، عمران خان کو محفوظ راستہ دیا جائے تاکہ عدالت پیش ہوں۔ حکومت مذاکرات کی حامی تو ہم بھی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
ادھر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا معاملات حل کرنے کے لیے مذاکرات بہت ضروری ہیں، شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کیلئے بھی تیار ہیں۔