ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کا دورہ فیصل آباد ، معائنے کے دوران دو جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے ڈینگی اور پولیو کے حوالے سے محکمہ صحت کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کی موجودگی میں ہی دو جگہوں سے ڈینگی لاروا بر آمد ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی ادارہ صحت کی 25 رکنی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران ٹیم نے پولیو وائرس اور ڈینگی لاروا کے حوالے سے محکمہ صحت کی کارگردگی کا جائزہ لیا ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کی موجودگی میں دو جگہوں سے ڈینگی لاروا بر آمد ہوا تو محکمہ صحت افسران پریشان ہو گئے۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے انسداد ڈینگی ٹیم کے کام کا جائزہ لیا اور محکمہ صحت فیصل آباد کی لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا ۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک علاقے سے پولیو وائرس برآمد ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کا فیصل آباد کا یہ دوسرا دورہ ہے۔