Tuesday, April 30, 2024

تاریخ میں پہلی بار صوبے اور مرکز کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارچ شروع کر رکھا ہے، سراج الحق

تاریخ میں پہلی بار صوبے اور مرکز کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارچ شروع کر رکھا ہے، سراج الحق
February 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے تاریخ میں پہلی بار صوبے اور مرکز کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارچ شروع کر رکھا ہے۔

سراج الحق نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے کے خلاف مارچ شروع کر رکھا۔ انہیں کیا مشکل ہے؟ مشکل میں تو کاشتکار اور بے روزگار نوجوان ہیں۔ کرپٹ مافیا ہمیشہ حکومت میں ہوتے ہیں۔ حکومت نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔ لاہور دنیا کا خوبصورت ترین شہر تھا۔ ماحولیات سے اب گندا ترین شہر بن گیا ہے۔ رضا باقر کو مالیاتی وائسرائے بنا دیا جس کی وجہ گھروں میں بے روزگاروں کی فوج ظفر موج ہے۔ کرپشن ٹولے کی موجودگی میں پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

سراج الحق کا کہنا تھا یوکرائن میں پاکستانی پھنس گئے ہیں۔ ہماری بچی میمن اور آمنہ حیدر کی کال آئی۔ حکومت نے بہتر گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی انتظام نہیں کیا۔ معصومہ اور آمنہ حیدر کا کیس ہم لڑیں گے۔ اپنی بچیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ کے لئے تیار ہے ۔ اگر حکومت مہنگائی کم نہیں کرتی تو اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد اسلامی نظام اور عوامی حقوق کےلئے ہے۔