Saturday, September 21, 2024

سینئر سیاست دان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف میں شامل

سینئر سیاست دان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف میں شامل
December 10, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - سینئر سیاست دان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی ف میں شامل ہوگئے۔

کوئٹہ میں حافظ حسین احمد کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کی سینئیر قیادت بھی شریک تھی۔

حافظ حسین احمد غیر مشروط طور پر جے یو آئی ف میں شامل ہوئے، انہیں دو سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر جے یو آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ حافظ حسین دو بار ایم این اے، ایک بار جے یو آئی کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

حافظ حسین احمد نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ غلطی کا اعتراف کیا اور اس پر ندامت کا اظہار بھی کیا، اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی کہتا ہوں اپنی ضد اور انا کو پس پشت رکھ کر گھر واپس آ جائیں۔