Saturday, September 21, 2024

سینئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان میں مقدمہ درج

سینئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان میں مقدمہ درج
December 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - سپریم کورٹ کے حکم پر سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کردیا گیا۔

تھانہ رمنا میں درج ایف آٓئی آر میں وقار احمد ، خرم احمد اور طارق وصی کو نامزد کیاگیا ہے۔

دوسری طرف ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے ایف آئی اے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں تہلکہ خیزانکشافات کیے گئےہیں۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ارشد شریف پر پاکستان میں درج مقدمات بے بنیاد قراردئیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ارشد شریف ان مقدمات کی وجہ سے ملک چھوڑے پر مجبور ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے دبئی منتقل ہونے والے ارشد شریف کو متحدہ عرب امارات چھوڑنے پربھی مجبور کیا گیا، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے ارشد شریف کی تحقیقات میں کینیا پولیس نے مناسب معاونت نہیں کی۔