Saturday, September 21, 2024

سیاسی اثاثہ اس لیے داؤ پر نہیں لگایا انتخابات فوری ہو جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سیاسی اثاثہ اس لیے داؤ پر نہیں لگایا انتخابات فوری ہو جائیں، وزیراعظم شہباز شریف
December 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی اثاثہ اس لیے داؤ پر نہیں لگایا انتخابات فوری ہو جائیں، معیشت ٹھیک ہوگی تو انتخابات کا دیکھیں گے۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے سیاسی حریف عمران خان پرکڑی تنقید کی، انہوں نے فوری انتخابات کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی اثاثہ فوری الیکش کے لے توداؤ پرنہیں لگایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان تو محسن کش ہیں،انہوں نے نئے آرمی چیف کی بھی خوب تعریفیں کیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے جوگھڑی بیچی وہ ان کی نہیں 22 کروڑپاکستانیوں کی ملکیت تھی۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت تباہ کردی اب ملک کے دیوالیہ ہونے کی مہم چلائی جارہی ہے۔