سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی (92 نیوز) سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دیدی گئی، راولپنڈی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں روزانہ صرف 8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی، شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان داخلہ ممنوع ہوگا۔
گاڑیوں کی پابندی سے فوج، مری اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو استثنا ہوگا، حد سے زیادہ گاڑیوں کو روکنے کی ذمہ داری چیف ٹریفک آفیسر مری کی ہوگی۔