بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ ایک بار پھر ڈگریوں کے حصول کیلئے سڑکوں پر آگئے
لاہور(92نیوز)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ ڈگریوں کے حصول کے لیے دوبارہ سڑکوں پر آ گئے کینال روڈ پر طلبہ کے دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درھم برھم ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ نے کینال روڈ پر دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے منظورشدہ ڈگریاں جاری کی جائیں۔ طلبہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سی ٹی او لاہور اور ڈپٹی سیکرٹری ایجوکشن فار یونیورسٹیز بارک اللہ خان نے طلبہ سے مذاکرات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود وائس چانسلر بی زیڈ یو سے بات کرکے معاملے کو حل کرائیں گے۔ طلبہ کی جانب سے دن بھر کنال روڈ بلاک رکھی گئی جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود تھی۔