Saturday, September 21, 2024

سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ مشکلات کا شکار

سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ مشکلات کا شکار
December 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سویا بین اور کنولہ سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

چئرمین سندھ بلوچستان زوون ایم پی اے سلیم بلوچ نے کہا دنیا بھر میں پولٹری فارمنگ کے لئے یہی سیڈ استعمال ہو رہا ہے۔ سندھ حکومت بھی اس حوالے سے وفاق کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس وقت ملک بھر میں چکن کے نئے فلاکز ڈلنا مکمل طور پر بند ہوچکے ہیں جبکہ فیڈ دستیاب نہ ہونے سے اونے پونے داموں چکن فروخت ہورہی ہے۔ سویابین اور کنولہ میل کی کلیئرنس نہ کی گئی تو جلد پوری انڈسٹری بند ہو جائے گی۔