Saturday, September 21, 2024

سعودی عرب: جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

سعودی عرب: جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش
December 12, 2022 ویب ڈیسک

جدہ (92 نیوز) - سعودی عرب میں جدہ، مکہ مکرمہ اور طائف کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہیں اور صحرائی وادیاں زیر آب آگئیں۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ بارش کے بعد مکہ مکرمہ، طائف اور جدہ میں آج اسکولز بند رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نے آج صبح دس بجے تک بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے۔