Saturday, September 21, 2024

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
December 13, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق صوبے بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ نئے سال کی پہلی تاریخ یعنی یکم جنوری سے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔