Tuesday, April 30, 2024

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے مشکئی میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے مشکئی میں آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک
April 8, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مشکئی میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7، 8 اپریل کی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر گرفتاری آپریشن کیا گیا۔ فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرنا شروع کیں تو دہشتگردوں نے فرار کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ اس دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں نے اسلحہ علاقے میں امن خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی اسامہ اور نائیک تاج والی نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آپریشن کے دوران ایک آفیسر زخمی ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام، ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔