Saturday, September 21, 2024

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر کارروائی، کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
December 10, 2022 ویب ڈیسک

شمالی وزیرستان (92 نیوز) - خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر بھی شامل تھا۔

خیبرپختونخوا میں ایک بار پھر سر اٹھانے والے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے سی ٹی ڈی متحرک ہوگئی۔ دہشت گردوں کے خلاف پے درپے کارروائیاں جاری ہیں۔ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر در دونی غلام خان کے مقام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک اور کئی فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے دو کلاشنکوف، دو ہینڈ گرنیڈ اورچھ میگزینز برآمد ہوئے۔

جائے وقوعہ سے شناختی کارڈ، پاکستانی کرنسی اور دیگر مواد بھی ملا، سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔