Saturday, September 21, 2024

شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا، عمر سرفراز چیمہ

شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا، عمر سرفراز چیمہ
December 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے شہباز زرداری حکومت نے ملک کو کنگال کر دیا، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے۔

منگل کو لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار خود شریف خاندان کی چوری کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ٹھکانے لگاتے رہے، ایسے ماہر لوگ اقتدار پر قابض ہوں تو ڈالروں کی اسمگلنگ کیسے رک سکتی ہے؟ اس حکومت کا ایک ایک پل ملک و قوم کیلئے تباہی کا باعث ہے۔

رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ وفاقی حکومت پٹرول کی اضافی قیمت سےعوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول سستا لیکن عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کی جیبوں پر بے دردی سے ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔ امپورٹڈ کرپٹ ٹولے سے بہتری کی امید دیوانے کے خواب کے سوا کچھ نہیں۔