Saturday, September 21, 2024

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے پر اتفاق

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے پر اتفاق
December 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں عمران خان کی کسی دھمکی کا اثر نہ لینے پر اتفاق ہوا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا قومی حکومت معاشی امور پر مکمل توجہ دے رہی ہے۔ قوم کو جلد ریلیف دیں گے۔

 ادھر وزیراعظم سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ملے جس میں صوبے کے معاملات سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔