Saturday, September 21, 2024

شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
December 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

 انہوں نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ نومبر 2020 کے ایف آئی اے لاہور سرکل کے مقدمہ میں درخواست دائر کی گئی۔ ڈی جی ایف آئی اے و دیگر کو درخواست میں فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بزنس مین ہوں۔ منی لانڈرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہا جبکہ منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ بزنس مین ہونے کے ناطے تمام شیئرز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں۔

سلمان شہباز نے کہا کہ 27 اکتوبر 2018 سے برطانیہ میں ہوں لیکن کبھی ایف آئی اے کا نوٹس نہیں ملا۔ ایف آئی اے نے میرے خلاف  مقدمہ غیر حاضری میں درج کیا، 2018 میں بیرون ملک گیا جبکہ 2020 میں مقدمہ بنا اور اس کے بعد اشتہاری قرار دیا گیا۔ لہٰذا عدالت دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔