شہباز شریف کا سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر
لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سی ای او براڈشیٹ کاوے موسوی کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے پر اظہار تشکر کیا۔
شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا 22 سال چھان بین کرنے والے نے اعتراف کیا نوازشریف اور ان کا خاندان بے قصور ہے۔ کاوے موسوی نے تسلیم کیا کہ ناجائز دولت کا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ۔ کاوے موسوی کا بیان دراصل نیب نیازی گٹھ جوڑ پر فرد جرم ہے۔
براڈ شیٹ کے سی ای او کے انکشافات نام نہاد احتساب کے نام پر نواز شریف اور خاندان کے سیاسی طور پر متاثرہ جادوگر کو بے نقاب کرتے ہیں
— President PMLN (@president_pmln) March 22, 2022
نواز شریف کو عوامی زندگی سے دور رکھنے کے لیے کرپشن کے الزامات لگائے گئے
اب جھوٹ، فریب اور کردار کشی کی ساری عمارت منہدم ہو چکی ہے https://t.co/Cu1EcAXwyo
ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جھوٹ اور تہمت کے ہزار پردے بھی سچائی چھپا نہیں سکتے۔ سچا خدا جھوٹوں پہ لعنت کرتا ہے۔ براڈ شیٹ کے 'سی ای او' کاوے موسوی کا اعتراف کہ بائیس برس کی چھان پھٹک اور سب کچھ کھنگالنے کے بعد نواز شریف اور ان کے خاندان کی ایک روپے کی کرپشن نہیں ملی، در حقیقت احتساب کے نام پر الزامات کا کیچڑ اور گند اچھالنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے شہباز شریف کے خلاف بیس سال کے ریکارڈ کی تحقیق کے بعد کلین چٹ جاری کی۔
موسوی کا اعتراف کہ نیب کے شریف فیملی کے خلاف تمام مقدمات سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہیں، در حقیقت اس امر کا اعتراف ہے کہ نواز شریف کالے دلوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ نواز شریف اور خاندان پہ دن رات تہمت لگانے والے کو علم ہے کہ ریاست مدینہ میں تہمت لگانے کی سزا کیا تھی؟
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) March 22, 2022