Tuesday, April 30, 2024

سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

سہ فریقی سیریز، نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
October 9, 2022 ویب ڈیسک

کرائسٹ چرچ (92 نیوز) - سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیوزی لینڈ نے 138 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر 18 ویں اوور میں پورا کردیا، نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کپتان کین ولیمسن نے 30 اورگلین فلپس نے 23 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 137 رنز بنائے تھے، نجم الحسین نے 33، نورالحسن نے25  اورعفیف حسین نے 24 رنزبنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ساؤتھی، بریسویل اور ایش ساؤتھی نے 2،2 وکٹیں لیں۔