سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پانچ سال کی مدت گزرنے پر ختم ہو چکی، خواجہ آصف
اسلام آباد (92 نیوز) - رہنماء مسلم لیگ نون خواجہ آصف کہتے ہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پانچ سال کی مدت گزرنے پر ختم ہو چکی۔
ہفتہ کو ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی جلد ہو گی، ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا، نواز شریف الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں پانامہ کیس فراڈ تھا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے نااہلی کی مدت کا تعین کر دیا، معیشت ایک دن میں ٹھیک نہیں ہوگی، نگراں حکومت کو کچھ اختیارات دیئے گئے، جو بھی حکومت آئے اسے تسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔