روسی صدر پیوٹن کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، برکس میں شمولیت پر گفتگو
ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ پیوٹن اور ایرانی صدر نے 5 ممالک کی تنظیم برکس میں ایران کی ممکنہ شمولیت پر بات چیت کی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی اور مقامی معاملات میں تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔ دو طرفہ تجارت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کو فروغ دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔