Saturday, September 21, 2024

رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد

رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں پڑھے گئے فیصلے کے مطابق فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے۔ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے نا اہلی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی جس میں فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔