رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ کےخلاف پولیس کی درخواست منظور
اسلام آباد (92 نیوز) - ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے جوڈیشل ریمانڈ کےخلاف پولیس کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے کیس ڈسچارج کرنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کیس کی سماعت جاری ہے، عدالت کے طلب کرنے پر فواد کو دوبارہ کچہری میں پیش کردیا گیا