راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کردیا
راولپنڈی (92 نیوز) - نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے وکیل کو بچوں کے سامنے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی، شیخ عمران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
وکلا نے واقعے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔