قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر
لاہور (92 نیوز) – قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔
ڈاکٹرز نے پیسر شاہین آفریدی کو انجری کے باعث 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ قومی فاسٹ باؤلر کی انجری کے سبب باؤلنگ اٹیک کو شدید دھچکا لگا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی گال میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔