پی ڈی ایم کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
اسلام آباد (92 نیوز) - پی ڈی ایم نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا۔
ریفرنس محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیا۔ متن میں موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے۔ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔ پی ڈی ایم نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا۔