پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ
پشاور (92 نیوز) - پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔