پی پی 7: پولنگ کا وقت ختم ،گنتی شروع
ٹیکسلا(92نیوز)پی پی سات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پی پی 7 میں آج ہونے والےضمنی انتخاب میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع کردی گئی ہے ۔
اس اہم حلقے میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ سیٹ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔