Tuesday, April 30, 2024

فیصل آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی کارکن جاں بحق

فیصل آباد : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیگی کارکن جاں بحق
October 26, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے علاقے سمن آباد میں فائرنگ سے  لیگی کارکن جاں بحق ہو گیا ہے ۔  مقتول آصف بٹ کا تعلق ایم پی اے طاہرجمیل گروپ سے تھا جبکہ  مقتول آصف بٹ کے لواحقین نے اسپتال میں مخالفین کا ایک بندہ پکڑ لیاہے ۔ دوسری طرف لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ پولیس  آصف بٹ کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائے ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پتہ نہیں حکومت ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی ۔