پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث ایک اور شخص جاں بحق
اسلام آباد (92 نیوز) - ملک بھر میں ڈینگی کا پھیلاؤ تیز ہونے لگا۔ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے باعث ایک اور شخص جاں بحق ہوا۔ رواں سال پنجاب میں ڈینگی بخار سے 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ایک روز میں 401 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 342 افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
اسلام آباد میں ایک روز میں 96 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 2331 تک پہنچ گئی۔ اب تک اسلام آباد میں ڈینگی سے 6 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔