Thursday, May 2, 2024

پی پی 7 : ن لیگ نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھین لی

پی پی 7 : ن لیگ نے پی ٹی آئی کی سیٹ چھین لی
September 26, 2016
ٹیکسلا(92نیوز)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے تمام  پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نائنٹی ٹو نے حاصل کر لیے ہیں غیر حتمی،غیر  سرکاری نتائج کے  مطابق ن لیگ کے عمر فاروق چھیالیس ہزارایک سو سڑسٹھ    ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں  جبکہ پی ٹی آئی کے عمار صدیق   انتالیس ہزارچھ سو پچپن  ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ پی پی سات کی یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر آج ن لیگ نے قبضہ جما لیا ہے ۔