پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر
برمنگھم (92 نیوز) - پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ پاکستان کو آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے شکست دے دی۔
کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا نے صفر کے مقابلے میں سات گول سے ہرایا۔ قومی ٹیم گروپ میں 4 میچز میں سے صرف ایک جیت سکی۔
ایونٹ میں قومی ٹیم نے چھ گول اسکور کیے اور پندرہ گول قومی ٹیم کے خلاف ہوئے۔