پاکستانی ایتھلیٹ شمس الرحمٰن نے ڈیکا مائل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا
دبئی (92 نیوز) پاکستان کے ایتھلیٹ شمس الرحمٰن نے دبئی میں ہونے والی ڈیکا مائل چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔
دبئی میں ڈیکا مائل میں پاکستان کے ایتھلیٹ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، شمس الرحمن نے کراس فٹ ایکسر سائز سمیت 5 میل کا فاصلہ 47 منٹ 33 سیکنڈ میں طے کر کے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
چیمپئن شپ میں 10 ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، شمس الرحمن کا کہنا ہے میڈل پاکستان کے نام کرتا ہوں۔