Tuesday, April 30, 2024

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز جیت لی

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز جیت لی
March 19, 2022 ویب ڈیسک

شارجہ (92 نیوز) - سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے ہرا کر ٹاٹل جیت لیا۔

فائنل میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں پر 216 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا۔ بدر منیر نے 25 گیندوں پر63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

جواب میں بھارت کی ٹیم کو ابتداء میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ابتدائی 3 بلے باز 13 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پوری ٹیم 158رنز بنا سکی۔

پاکستان کے بدر منیر کو شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔