Saturday, September 21, 2024

پاکستان میں مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پاکستان میں مراکش کے سفیر کا نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
December 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمونے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے محمد کارمونے کی ملاقات ہوئی جس میں علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادا کیا گیا۔